Advertisement

کراچی میں جل پری نما بچے کی پیدائش

جل پری

جل پری

کراچی کے این آئی سی ایچ اسپتال میں ’مرمیڈ سنڈروممیں مبتلا بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال میں غیرمعمولی بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے ’مرمیڈ سنڈروم‘ کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نومولود کی دونوں ٹانگیں جڑی ہوئی ہیں۔ صارفین نے اسے ’جل پری نما بچے کی پیدائش‘ قرار دیا ہے۔

کراچی انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اسپتال میں ’جل پری نما شکل میں بچے کی پیدائش‘اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں ہوئی۔

این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر کے مطابق نومولد ’سیرینومیلیا‘ نامی بیماری کا شکار ہے جسے ’مرمیڈ سنڈروم‘ بھی کہا جاتا ہے، بیماری کے باعث دونوں ٹانگیں جڑی ہیں جو مچھلی کی دم کی طرح دکھتی ہیں ، بچے کا مثانہ نہیں ہے جب کہ جگر اور دیگر اعضا کا سائز بھی چھوٹا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ عموماً اس کنڈیشن کے بچے بہت کم پیدا ہوتے ہیں،  پوری دنیا میں اس طرح کے تین سو کیس سامنے آئے ہیں جب کہ اس مرض سے متاثرہ بچے پیدا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر جاتے ہیں تاہم اس مرض کی وجوہات کا پتا نہیں چلایا جا سکا ہے۔

واضح رہے ’مرمیڈ سنڈروم میں سے متاثرہ بچوں میں اوپر کا جسم نارمل انسان کی طرح مگر نچلا حصہ مچھلی کی طرح کا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
Next Article
Exit mobile version