Advertisement

رانا شمیم کے خلاف نیب تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

رانا شمیم

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف نیب تحقیقات کےلیے دائر آئینی درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نیب کو رانا شمیم کے خلاف تحقیقات اور ریفرنس فائل کرنےکا حکم  دے۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار31 اکتوبر2018 کو نیب میں رانا شمیم کے خلاف ریفرنس فائل کرنے کی درخواست دے چکا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ رانا شمیم کے خلاف درخواست پر نیب نے تاحال کوئی ریفرنس دائرنہیں کیا۔ رانا شمیم نے غیر قانونی طریقے سے 6 کروڑ 47 لاکھ روپے کی رقم اے جی پی آر گلگت سے وصول کی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ رانا شمیم سےغیر قانونی طریقے سے وصول کی گئی پینشن اورمراعات کی رقم ریکورکی جائے۔

درخواست میں عدالت سے کہا گیا کہ رانا شمیم 7لاکھ 50 ہزار ماہانہ پینشن وصول کررہے ہیں جسے ختم کیا جائے۔ رانا شمیم سے گلگت بلتستان کےعوام کی رقم ریکورکروا کر دیامر بھاشا ڈیم میں جمع کرائی جائے۔

Advertisement

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ رانا شمیم کے خلاف گلگت بلتستان بارایسوسی ایشن بھی نیب سے رجوع کرچکی ہے۔ رانا شمیم نے گلگت بلتستان کے چیف جج ہوتے ہوئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ رانا شمیم کی پینشن اور مراعات سے متعلق نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ رانا شمیم کی غلط تعیناتی، ان کی بدعنوانی اور اختیارات کےغلط استعمال پرکسی نے ایکشن نہیں لیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رانا شمیم کی گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ میں تعیناتی ہی خلاف قانون تھی۔ رانا شمیم کی غیر قانونی تعیناتی کے بعد اس ضمن میں ملنے والی مراعات بھی غیر قانونی ہیں۔

درخواست میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ رانا شمیم پاکستان مسلم لیگ ن کا ورکر تھا اور مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہے چکا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے کے بعد پریس کونسل آف پاکستان کا چیئرمین اور بعد میں گلگت بلتستان کا چیف جج تعینات کیا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رانا شمیم جس کی اپنی تعیناتی غیر قانونی تھی اس نے گلگت بلتستان میں غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Next Article
Exit mobile version