Advertisement

طالبان کا لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا اعلان

اسکول

اسکول

طالبان حکومت نے روں سال مارچ کے آخر میں لڑکیوں کے اسکول کھلونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کے اسکول کھولنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور ہم مارچ کے آکر میں اسکول کھلونے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

خیال رہے طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ، صرف ساتویں جماعت تک لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی طاقتوں کی جانب سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے اور بیرون فنڈز کی بحالی کے لیے کچھ شرائط عائد کی گئی ہیں جس میں لڑکیوں کو تعلیمی آزادی، ملازمت کرنے کی اجازت سمیت اپنی کابینہ میں تمام طبقات کی نمائندگی شامل ہے اور اس حوالے سے طالبان حکومت شدید دباؤ کا شکار ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ چونکہ افغانستان میں نئے سال کی شروعات مارچ سے ہوتی ہے لہذا ہم نئے سال کے آغاز پر تمام لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔

Advertisement

ترجمان طالبان نے کہا کہ ہم لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ ہمیں مخلوط نظام سے مسائل ہیں لہذا لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے اور یہی ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے کیوں کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ہم لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ عمارتیں مختص کرسکیں یا پھر انہیں الگ الگ کلاس رومز دیے جائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بہن کو سونے کی انگوٹھی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروا دیا
ہم جنس پرستی جرم قرار؛ 15 سال تک جیل کی سزا کا قانون منظور
لندن، اسرائیلی جارحیت کیخلاف شہری پھر سے سڑکوں پر آگئے
Next Article
Exit mobile version