Advertisement

خلا میں انسانی جسم فی سکینڈ 30 لاکھ سرخ خلیات تباہ کرتا ہے، تحقیق

خلا میں انسانی جسم فی سکینڈ 30 لاکھ سرخ خلیات تباہ کرتا ہے، تحقیق

چھے ماہ سے زائد عرصے خلا میں رہنے والے خلا نورد فی سکینڈ خون کے لاکھوں خلیات تباہ ہونے کی وجہ سے شدید نوعیت کے اینیما ( خون کی قلت) میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف حال ہی میں اوٹاوایونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے بعد ہوا۔  تحقیق کے مطابق زمین کے مدار میں رہنے والے خلابازوں کے جسم میں خون کے سرخ خلیات کے تباہ ہونے کی شرح 54 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر گے ٹروڈل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے خلائی ادارے خلانوردوں کو درپیش مختلف مسائل پر قابو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اب خلا بازوں کو لاحق ’ خون کی شدید قلت‘ کو بھی ان چیلنجز کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کینیڈا کے خلائی مرکز میں 14 خلانوردوں پر ہونے والی اس ریسرچ کے مطابق زمین پر ہمارا جسم ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ خون کے خلیات کو بناتا اور تباہ کرتاہے، لیکن خلا میں 6 ماہ تک رہنے والے خلابازوں کے جسم میں ٹوٹ پھوٹ کا یہ عمل 30 لاکھ خلیات فی سیکنڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

Advertisement

ماہرین طب کے مطابق خلا بازوں میں سرخ خلیات کی اس تباہی کو ہیمو لائسز کہا جاتا ہے جو کہ اینیمیا کی ہی ایک قسم ہے۔ یہ عمل خلا میں مکمل کشش ثقل اور وزن نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ڈاکٹر ٹروڈل کا مزید کہنا ہے کہ درحقیقت اینیمیا خلا میں جانے والوں کو لاحق بنیادی اثر ہے۔ جتنا عرصہ آپ خلا میں گزارتے ہیں اتنے زیادہ آپ کے سرخ خلیات تباہ ہوتے ہیں۔ تاہم اس کی تلافی کے لیے زمین پر ہمارا جسم اتنے ہی خلیات دوبارہ بنا دیتا ہے اور یہی عمل خلابازوں کے جسم کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Next Article
Exit mobile version