Advertisement

گزشتہ شب شاہ لطیف سے زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا گینگ وار کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں گزشتہ شب زخمی حالت میں گرفتار ملزم نے گینگ وار کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم کا کرائم ڈیٹا حاصل کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے سہیل ڈاڈا سے قریبی تعلقات تھے، گرفتار ملزم نے 2011 میں اسکریپ کے ڈیلر کو بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم لالا زوہیب کوہی گوٹھ، شاہ لطیف میں ڈکیتی و راہزنی سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ٹیم کی سربراہی کرتا تھا، گرفتار ملزم ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو گولی مارنے سے دریغ نہیں کرتا تھا۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور 06 بار سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے، فرار ملزمان کی شناخت سمیت دیگر معلومات حاصل کر لی گئیں ہیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزم نے لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
9 مئی سے حجاج کرام سعودی عرب روانہ ہونا شروع ہوجائینگے، علامہ طاہر اشرفی
ہمارا سب سے بڑا چیلنج غیر دستاویزی شعبہ ہے، وزیر خزانہ
سستی روٹی کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کیخلاف جنگ جاری
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات
Next Article
Exit mobile version