Advertisement

بین الاقوامی تنظیموں نے پاکستان کی کامیاب معاشی اصلاحات اور اقدامات کو تسلیم کیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاشی تنظیموں نے پاکستان کی کامیاب معاشی اصلاحات اور اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

 وزیر اعظم نے شوکت ترین اور ان کی ٹیم کو تین سالوں میں 5.37 فیصد کی مجموعی ملکی پیداوار )جی ڈی پی( حاصل کرنے پر مبارکباد  دی

وزیراعظم نے کہا کہ روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلومبرگ اور دی اکانومسٹ جیسی بین الاقوامی معاشی تنظیموں نے پاکستان کی کامیاب معاشی اصلاحات اور اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے اقدامات کورونا کے دوران ملازمتوں اور زندگیوں کو بچانے کے لیے کیے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیر خزانہ شہری، نچلے اور متوسط ​​طبقے کی آبادی کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات شروع کریں، یہ طبقہ مہنگائی سے متاثر ہوا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مقامی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں دسمبر سے کم ہو رہی ہیں۔

جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامید ہیں کہ جیسے ہی بین الاقوامی قیمتیں کم ہوں گی درآمدی اشیا پر دباؤ بھی کم ہو جائے گا۔

وزیراعظم نے مجموعی طور پر ٹیکس وصولی، برآمدات اور ترسیلات زر پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مخصوص نشستوں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
پاک بحریہ کے افسران، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
صدر آصف زرداری کوئٹہ پہنچ گئے
مریم نواز سے اسسٹنٹ کمشنروں کی ملاقات، میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
Next Article
Exit mobile version