Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں 6.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا خطرہ نہیں حکام

Now Reading:

جاپان میں 6.6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا خطرہ نہیں حکام

جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں ، انتظامیہ نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی۔

 جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجکر 8 منٹ پر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مرکز کیوشو کے علاقے ہیوگا نادا سمندر میں 45 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اوئیٹا، میازاکی، کوچی اور کماموٹو ریاستوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اوئیٹا میں 5 اور میازاکی میں 4 افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement

طاقتور زلزلے کے بعد علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

زلزلے  کہ جس کی شدت کو پہلے 6.4 بتایا گیا اور پھر اسے 6.6 کر دیا گیا کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، بعض شہروں میں بجلی اور پانی کی ترسیل خلل کی شکار  ہوئی۔

یہ اطلاع دی گئی ہے کہ پورے خطے میں کیوشو الیکٹرک پاور (کیوڈن) کمپنی کے ذریعے چلنے والے جوہری پاور پلانٹس میں کوئی غیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں ہوا۔

زلزلے کے تحقیقی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں 8 یا 9 ریکٹر اسکیل کے زلزلے متوقع ہیں ، حکومت کو پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر