Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخالفین کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

مخالفین کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الزامات کی سیاست نہ کبھی کی ہے اور نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انار کی پھیلانا اور ترقی کو روکنا ہے، مخالفین  الزام برائے الزام لگاتے جائیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمرا ن خان سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں عمران خان نے کہا کہ ہم سے جو دور جائے گا وہ پیسے کے لیے جائے گا۔

Advertisement

’’میرا کارڈ آخری دن یا ووٹنگ کی صبح کو سامنے آئے گا‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ میں عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا، میرے پاس بلکل وہ پتہ موجود ہے اور میرا کارڈ آخری دن یا ووٹنگ کی صبح کو سامنے آئے گا۔

’’اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے سارے پتے ظاہر کردیے‘‘

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے دباؤ میں آکر اپنے سارے پتے ظاہر کردیے، میں جو کچھ کر رہا ہوں وزارت عظمیٰ کے لیے نہیں کر رہا، میں واضح  کہہ رہا ہوں کہ وہ نہیں جیتیں گے۔

’’عوام ہمارے حق میں ہوگئی ہے‘‘

عمرا ن خان نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمارے اوپر کرم کیا کہ عوام ہمارے حق میں ہوگئی ہے، نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، خواجہ آصف
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد پولیس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر