Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پتنگ بازی کرنے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

پتنگ بازی کرنے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کرنے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کسی صورت برداشت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھائیں اور ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے 2شہریوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج صبح لاہور میں 2 مختلف مقامات پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پہلا واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پتنگ کی ڈور پھرنے سے اویس نامی نوجوان زخمی ہو گیا اور دوسرا واقعہ قرطبہ چوک پر پیش آیا جہاں ابراہیم نامی نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔

دونوں زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

سروسز اسپتال کے ذرائع کے مطابق زخمی ابراہیم کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کا نذرانہ دیا گیا، وزیراعظم
9مئی سازش تھی، نشانہ بانی پی ٹی آئی تھے، عمر ایوب
صارفین کےلیے بری خبر؛ ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
نو مئی کے واقعات قابل مذمت، بزنس کمیونٹی اپنی پاک فوج کے ہمقدم ہے؛ عاطف اکرام شیخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر