چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کی پائیدار ترقی کے حوالے سے اے سی سی اے میں سیمنار منعقد کیا گیا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اظفر احسن نے شرکت کی ہے۔
چیئرمین محمد اظفر احسن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں دنیا میں معاشی بحران پیدا ہوا، کورونا سے نمٹنے کی بہتر حکمت عملی کے باعث پاکستان کی معیشت بہتر رہی، کورونا کے بعد پاکستان کی معیشت میں تیزی سے بہتری آنا شروع آئی ہے۔
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے باعث کورونا کے باوجود معیشت بہتر ہوئی، گزشتہ مالی سال تمام سیکٹرز میں ریکوری بہتررہی اور ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں بھی بہتر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بیرونی مالیاتی اداروں پر انحصار ختم کرنا مقصد ہے، وزیر خزانہ
اظفر احسن نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان درست سمیت جارہا ہے، کوئی شک نہیں کہ مشکلات بھی درپیش ہیں، مختلف شعبوں میں برائے راست بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ باتیں چل رہی ہیں کہ حکومت آج گئی، کل گئی، ڈرائینگ روم، سوشل میڈیا اور میڈیا پر باتیں چل رہی ہیں کہ حکومت جارہی ہے، واضح کردوں حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت ادھر ہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News