Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان، ایران کے ساتھ تعلقات کو تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان، ایران کے ساتھ تعلقات کو تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی اور تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے اہم امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں حال ہی میں منعقد ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے کے 48ویں اجلاس میں پاکستان کی طرف سے تجویز کردہ ‘جنوبی ایشیا میں سلامتی سے متعلق قرارداد’ پر حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی کامیاب میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

Advertisement

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان یکساں عقیدے، ثقافت اور تاریخ کی بنیاد پر استوار گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی  اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلے تعلقات میں استحکام کا مظہر ہیں۔

 اس موقع پر وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اکیسویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کے جلد انعقاد کی  ضرورت پر زور دیا اور ایرانی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے مند پشین سرحدی منڈی میں 85 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جون 2022 تک مند پشین، گبڈ ریمدان اور میرجاوہ تفتان سرحدی منڈیوں کی تعمیر مکمل ہونے کا عندیہ دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ  میکانزم کے تحت پاکستان سے سامان کی پہلی کھیپ اکتوبر 2021 میں ایران سے گزرتے ہوئے ترکی پہنچی اور ہمیں امید ہے کہ ایران ٹی آئی آر کے تحت سامان کی ترسیل میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ نے ہر سال ایران آنے والے 50 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی خصوصی دیکھ بھال کرنے اور میرجاوہ میں زائرین ہاؤس کی تعمیر کرنے پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے، ایرانی وزیر خارجہ سے پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسکول  تہران کے لیے زمین مختص کرنے کی درخواست پر ہمدردانہ غور کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑا اعلان
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
نو مئی کے واقعات قابل مذمت، بزنس کمیونٹی اپنی پاک فوج کے ہمقدم ہے؛ عاطف اکرام شیخ
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر