Advertisement

بنا سنچری کے فرسٹ کلاس میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ قائم

کاؤنٹی چمپئین شپ کے ایک میچ میں سرے نے کینٹ کے خلاف بنا سنچری کے اننگ میں 671 رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

میچ میں سرے کا کوئی بیٹسمین سنچری اسکور نہ کر سکا، سرے نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 671 رنز بنائے۔

سرے کے افتتاحی بلے باز اولی پوپ اور ریان پٹیل نے پہلے دن بالترتیب 96 اور 76 رنز بنائے تھے، جیمی اوورٹن نے 92 گیندوں پر 93، بین فوکس نے 91، سیم کرن نے 78، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 66 اور جارڈن کلارک نے ناٹ آؤٹ 54 رنز بنائے۔ ڈین ورل نے بھی ناقابل شکست 44 رنز بنائے۔

جوابی اننگ میں کینٹ نے کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لئے ہیں، کینٹ کو اب بھی 626 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا ہے۔

اس عالمی ریکارڈ کے بنانے میں سرے کی آخری وکٹ کی شراکت کا بھی اہم کردار ہے آخری دونوں بیٹمینوں کلارک اور ورال نے اس عالمی ریکارڈ کو اپنی ٹیم کے نام کیا جو نمیبیا نے 2010 میں یوگنڈا کے خلاف 609 رنز کے ساتھ بنایا تھا۔

Advertisement

کینٹ کی اننگ میں آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین کرولی تھے جو 11 ویں اوور میں وکٹوں کے عقب میں آؤٹ ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
ویٹ لفٹنگ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا ستارہ محمد نعمان حکومتی توجہ کا منتظر
افغانستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
Next Article
Exit mobile version