Advertisement

سی این جی کی قیمت میں 70 روپے اضافہ

وفاقی حکومت نے سی این جی کی قیمت میں 70 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ روز اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا تھا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالر اضافہ کیا ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن  میں مزید کہا گیا کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالر فی یونٹ تھی جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز پر ٹیکس کی خبریں؛ پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک کمی ہوگئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ بڑی خوشخبری آگئی
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version