Advertisement

حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کے اجتماع سے متعلق عوام کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد و خوشحال ہو جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں،قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کے کراچی سمیت سندھ بھر سے قافلے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان کے قافلے انصاف ہاؤس سکھر جمع ہوئے اور پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری مبین جتوئی کی قیادت میں سہہ پہر تین بجے یہ قافلہ براستہ سکھر ملتان موٹروے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔

قافلے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد اس قافلے میں شامل ہے۔

 سکھر سے روانہ ہونے والے قافلے میں ضلع گھوٹکی، رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب کے کئی قافلے بھی شامل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version