Advertisement

حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نےکہا ہےکہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اتصلات کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ میں ہوئی جس میں اتصلات سے متعلق امورکابھی جائزہ لیا گیا۔

اتصلات کے وفد نے وزیر خزانہ کوپاکستان میں کمپنی کے آپریشنز اورمستقبل کے کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصدکیلئے اصلاحات کے پروگرام پرعمل درآمد بھی کیا جارہا ہے۔

Advertisement

وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن  کے ذریعے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر فالو اپ اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ اور جامع ہائبرڈ ماڈل پر غور کیا گیا جبکہ اجلاس میں سبسڈی کے مالی اثرات کو بھی زیر غور لایا گیا۔

اجلاس میں وزیرخزانہ کو وزیراعظم کے ریلیف پیکج کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عوام کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے پانچ ضروری اشیاء دالیں، آٹا، چینی، چاول اور گھی پر سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے غریبوں کو ریلیف دینے  کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement

موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ رہلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق محمود پاشا، سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معاشی اہداف درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ
9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینی پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
برطانیہ کی پولیس نے شہزاد اکبر کا جھوٹ بے نقاب کردیا
مریم نواز کا محفوظ خواتین ویژن: لیڈی پولیس کمیونیکیشن آفیسرز کیلئے ہاسٹل بنانےکا آغاز
Next Article
Exit mobile version