Advertisement

پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،جنرل ندیم رضا

آئی ایس پی آر

جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل رودزانی مافوانیا نے دورہ پاکستان کے دوران جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دوطرفہ تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداددہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معززین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی مصروفیات کی سطح اور دائرہ کار کو بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں سربراہ جنوبی افریقہ نیشنل ڈیفنس نے پاکستانی افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا جبکہ جنرل رودزانی مافوانیا نے دہشت گردی کیخلاف پاک افواج کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

Advertisement

اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
Next Article
Exit mobile version