Advertisement

دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ترکی متحد ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ترکی متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، صدر رجب طیب اردوان کی پرجوش میزبانی پر انتہائی مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکی مثالی برادر ملک ہیں، پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف بھی پاکستان اور ترکی متحد ہیں۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کیلئے پرعزم ہیں، عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، قیمتوں میں اضافہ سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر سی پیک منصوبے آگے بڑھا رہا ہے، سی پیک کی تکمیل سے خطہ کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے مشترکہ طور پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ کی، ہم نے پاکستان کے ساتھ مل کر بہت سے منصوبے مکمل کئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

رجب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی، دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک عالمی فورمز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، وزیر خزانہ
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئرپورٹ کا دورہ
پاکستان اور سعودی عرب کو ملکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
گندم درآمد اسکینڈل: تحقیقاتی کمیٹی آج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا
Next Article
Exit mobile version