Advertisement

شکست کے باوجود ٹیم کی فائٹ پر فخر ہے، مینٹور میتھیو ہیڈن

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ انہیں فائنل میں شکست کے باجود گرین شرٹس کی فائٹ پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے فائنل کے بعد ڈریسنگ روم میں کہا کہ شکست کے باوجود انہیں ٹیم کی اس فائٹ پر فخر ہے جو انہوں نے اتوار کو ایم سی جی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف لڑی۔

واضح رہے کہ سیم کرن اور بین اسٹوکس کی اعلیٰ کارکردگی نے اتوار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے گئے کم اسکور والے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر 2010 کے بعد انگلینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے کہ ان لڑکوں کو آپ کے باقی لوگوں کی طرح موقع نہیں ملا لیکن ہر کھیل میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

میتھیو ہیڈن نے ایک ویب سائٹ پر ڈریسنگ روم کی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ ٹیم نے نیٹ میں اپنی پوری کوشش کی، بولنگ، تھرونگ اور بیٹنگ سب شعبوں میں بہترین محنت کی اور میرے خیال میں یہ تعریف کے لائق ہے.

Advertisement

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ یہ سوچنا حیرت انگیز ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں کس حد پہنچے ہیں، اور میں جانتا ہوں کہ شکست سے تمام کھلاڑیوں کو تکلیف ہو رہی ہے، لیکن مجھے آپ پر واقعی فخر ہے۔

میتھیو ہیڈن نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو زبردست فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی جذبات کے میرے ساتھ شئیر کرنے پر میں تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Advertisement

میتھیو ہیڈن نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ میں سے ہر ایک اپنے پلئینگ الیون کی کامیابیوں پر فخر کرے گا، میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا ڈریسنگ روم شئیر کرنے، اور اس ایونٹ میں اپنا سو فی صد حصہ ڈالنے پر میں آپ کے بے شکر گزار ہوں، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس ٹیم کا حصہ ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version