Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے ہم پر کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف 

Now Reading:

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے ہم پر کوئی دباؤ نہیں، خواجہ آصف 
خواجہ آصف

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے ہم پر کوئی دباؤ نہیں۔ ابھی تک کسی نام پر فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم ہاؤس کے باہرروانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بارے مشاورت کا آغازہوگیا ہے۔ پچیس نومبر تک تقرریوں کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

وزیردفاع کا کہنا ہے کہ ابھی تک سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول نہیں ہوئی۔ تعیناتی کے معاملے پرکوئی ڈیڈ لاک نہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے پانچ سے چھ نام آئیں گے۔ سینئر موسٹ پانچ یا چھ نام تقرری کے لئے آئیں گے۔  نئی تقرریاں پاک آرمی کی قیادت کو اعتماد میں لے کر کی جائیں گی۔

خواجہ آصف نے مذید کہا کہ اتحادیوں سے ہر سطح پر ہر قدم پر تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں خبربڑی ہے۔ سمری جب آئے گی تو ڈوزئیرآئیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیر قانون سردار ایاز صادق شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے نئے سربراہان کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم آفس کو نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں کی سمری موصول ہوئی جس کے بعد وزیراعظم نے تعیناتی پر مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اہم تعیناتیوں کی منظوری رواں ہفتے منگل یا بدھ کو دیں گے۔ اہم تعیناتیوں پر تقرری کی سمری پر تمام اسٹیک ہولڈرز میں فیصلہ کن مشاورت ہونے کا امکان ہے۔

پاک فوج کے 5 سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیراعظم ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر