Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر بنا لیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں چھٹی مرتبہ رسائی حاصل کر کے پاکستان نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، عالمی کرکٹ کی پاکستان واحد ٹیم ہے کہ جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 6 سیمی فائنلز کھیلنے کے منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن میں سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

کرکٹ کے اس مختصر فارمیٹ کے عالمی کپ میں گرین شرٹس نے 2009، 2010، 2012 اور 2021 میں بھی سیمی فائنل کھیلا تھا۔

گرین شرٹس 2014 اور 2016 کے اس عالمی ایونٹ میں گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل فور میں سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 4،4 مرتبہ جگہ بنائی ہے جبکہ آسٹریلیا 3 مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔

گرین شرٹس نے اس سے قبل 2007، 2009، 2010، 2012 اور 2021 میں فائنل فور مرحلے کیلیے کوالیفائی کیا تھا، 2014 اور 2016 میں ٹیم پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 4،4 جبکہ آسٹریلیا نے 3 مرتبہ سیمی فائنل کھیلا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں گرین شرٹس کامیابی حاصل کرتی ہے تو پاکستان پہلی ٹیم ہو گی جو تین مرتبہ فائنل کھیلے گی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2009 کے ایڈیشن میں قومی ٹیم نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں یونس خان کی قیادت میں عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا، پاکستان نے اس فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

علاوہ ازیں بطور کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو ایڈیشنز میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version