Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر نے کوہلی کی فیلڈنگ کو غلط قرار دے دیا

بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ویرات کوہلی کی فیلڈنگ فیک فیلڈنگ تھی جو کہ غلط عمل تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر  آکاش چوپڑا نے بنگلادیش کے خلاف ویرات کوہلی کی فیلڈنگ کو فیک فیلڈنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل نے کرکٹ کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کے فیلڈر ویرات کوہلی نے ہاتھ کے اشارے سے یہ ظاہر کیا کہ ان کے ہاتھ میں بال ہے اور وہ تھرو کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ بھارت اور بنگلادیش کے اہم میچ کے دوران پیش آیا جب  بنگلادیش کی اننگز کے 7 ویں اوور میں اکسر پٹیل کی گیند پر بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے ڈیپ آف سائیڈ فیلڈ کی جانب شاٹ کھیلا اور گیند وہاں موجود فیلڈر ارشدیپ سنگھ کے پاس گئی۔

 بھارتی فیلڈر ارشدیپ نے جیسے ہی تھرو وکٹ کیپر کی جانب پھینکی تو اچانک پوائنٹ  پوائنٹ پوزیشن پر کھڑے ویرات کوہلی نے بیٹسمین کو دھوکہ دینے کے لیے  ایسا ظاہر کیا کہ گیند ان کے پاس آئی اور انہوں نے خالی ہی ہاتھوں سے بولنگ اینڈ کی جانب فیک تھرو کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کی اس دھوکہ دہی کا اس دوران نہ ہی آن فیلڈ امپائرز نے نوٹس لیا اور نہ ہی بنگلادیشی بیٹسمینوں نے کوئی شکایت کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں کو دھوکہ دہی کے اس قانون کا علم نہیں تھا۔

بھارت کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے ویرات کوہلی کی اس دھوکہ دہی پر ببانگ دہل کہا کہ یہ فیک فیلڈنگ تھی جو نامناسب تھی۔

آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اس فیک فیلڈنگ کی وجہ سے دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے تھے اور اس کے اس عمل نے کرکٹ کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔

آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی کی اس فیک فیلڈنگ کا جرمانہ پانچ رنز ہے، اگر امپائر کوہلی کے اس عمل کو دیکھ لیتے تو 5 رنز کا جرمانہ بھارتی ٹیم کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا، کیونکہ بنگلہ دیش کے خلاف بھارت نے میچ بھی صرف 5 رنز سے ہی جیتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Next Article
Exit mobile version