Advertisement

اس حکومت میں گزرتا ہر لمحہ ملک کو تباہی کی جانب لے جارہا ہے، عمران خان

عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹیکنوکریٹ نظام قابل قبول نہیں، سینیٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں شاہ محمود، اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چوہدری،  اور شاہ فرمان سمیت سنئیر لیڈرشپ موجود تھی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر کے جوب کے بعد حکمت عملی پر غور کیا گیا اور (ق) لیگ کے ساتھ ہونے والی ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا امکان

عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب میں وزیراعلی کے اعتماد کے ووٹ پر مشاورت کے ساتھ ساتھ اعتماد کے ووٹ کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

Advertisement

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیٹرز کا اجلاس بھی ہوا۔ جس میں عمران خان نے پارٹی سینیٹرز کو ہدایت دی کہ مجوزہ ٹیکنوکریٹ نظام قابل قبول نہیں، سینیٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال تباہ کن ہے، اس حکومت میں گزرتا ہر لمحہ ملک کو تباہی کی سمت لے جارہا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی شرکت کی جب کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version