Advertisement

سعودی حکام نے کروڑوں مالیت کی غیر قانونی ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

سعودی حکام کے مطابق بندرگاہ سے کروڑوں مالیت کی غیرقانونی ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے لکڑی کے پینلز کی کھیپ میں چھپائی گئی تقریباً 30 لاکھ غیر قانونی ادویات کو دمام کی بندرگاہ کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ گولیاں کنگ عبدالعزیز پورٹ پر بیرون ملک سے موصول ہونے والی کھیپ میں پائی گئیں۔

انٹرنیشنل ایڈکشن ریویو جرنل میں شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق، سمگل شدہ گولیوں کی تخمینہ اسٹریٹ ویلیو 30 سے 75 ملین ڈالرز تک ہے۔

منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو عام طور پر مزید غیر قانونی منشیات اور دہشت گردی سمیت دیگر منظم جرائم کی فراہمی میں لگایا جاتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا کہ کھیپ کے دو وصول کنندگان کو جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے کئے گئے ایک سیکورٹی آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

قبل ازیں، مملکت نے جدہ اسلامی بندرگاہ سے موصول ہونے والی مویشیوں کے چارے کی کھیپ میں چھپائی گئی 40 لاکھ غیر قانونی ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے قطری حکام کے ساتھ رابطہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان وزیر اعظم مستعفی ہوگئے
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
Next Article
Exit mobile version