Advertisement

پی سی بی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے کپتان کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اور زمبابوے کے آئندہ دوروں کے لیے سعد بیگ اور عمران بٹ کو بالترتیب پاکستان انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

کراچی میں پیدا ہونے والے سعد بیگ نے گزشتہ سال ملتان میں بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر 19 کی کپتانی کی تھی۔ اس سیریز میں سعد نے چار روزہ میچوں میں 117 رنز، ایک روزہ میچوں میں 30 رنز اور ٹی ٹوئنٹی میں 107 رنز بنائے تھے۔

قومی انڈر 19 تین روزہ چیمپئن شپ 2022-23 میں، بائیں ہاتھ کے کھلاڑی سعد بیگ نے 200 رنز بنائے تھے، جبکہ نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ 2022-23 میں، انہوں نے چار میچوں میں 299 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی بنگلہ دیش جانے والے اسکواڈ میں انتخاب کے اہل ہیں۔

دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان شاہینز میں سات ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

 

Advertisement

پاکستان شاہینز کے کپتان عمران بٹ نے چھ ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں ان کے علا

Advertisement

وہ حسین طلعت 1 ون ڈے اور 18 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں، جبکہ عامر جمال نے 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

کامران غلام نے 1 ون ڈے میچ، میر حمزہ نے 3 ٹیسٹ میچوں میں اور صاحبزادہ فرحان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، جبکہ شاہنواز دھانی نے 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کے علاوہ 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

انڈر 19 کی ٹیم میں پہلی بار کوئٹہ کے دو کھلاڑیوں کو قومی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے، جن میں عبدالواحد بنگلزئی اور حسیب اللہ شامل ہیں۔

جبکہ انڈر 19 پاتھ ویز کرکٹ سے گریجویشن کرنے والے کھلاڑی مہران ممتاز، محمد ہریرہ، مبصر خان، قاسم اکرم اور روحیل نذیر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
سابق کرکٹر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتادی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version