Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ انتخابات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے نہیں، تیر کے نشان پر لڑیں گے، آصف زرداری

Now Reading:

آئندہ انتخابات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے نہیں، تیر کے نشان پر لڑیں گے، آصف زرداری
آصف علی زرداری

آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے۔

وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ ضلع وہاڑی کا پہلا دورہ ہے ذاتی تعلقات پہلے ہیں سیاسی تعلقات میں اضافہ کررہے ہیں، ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کیسی ہے لیکن ملک کو بچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھااقتدار میں آکر ملک کو بچالیا ہے، سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے۔

 یہ بھی پڑھیں؛ حکمران اتحاد کے تین بڑوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں اور ہم آئندہ انتخابات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے نہیں بلکہ تیر کے نشان پر لڑیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں ہے، جس طرح پوری قوم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اسی طرح عدلیہ کو درست کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہاڑی۔راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے پاپولیرٹی کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات ہیں، ہماری حکومت کے دور میں مہنگائی نہیں تھی بلکہ ملازمین ،پنشنر اور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی مقرر کردہ تاریخ پر الیکشن کرانے کی حمایت کردی

انہوں نے کہا کہ بلاول جوان آدمی اور آکسفورڈ کا پڑھا ہوا ہے اسے غصہ زیادہ آتا ہے، ہم غصہ پینے کے عادی ہیں 67 سال تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں، وہاڑی۔  بلاول چاہتے ہیں کہ جو وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے کیے جائیں جب کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ کسی کو گرفتار کرنا یا ناکرنا وزرات داخلہ کا ایشو ہے میں مداخلت نہیں کرتا، پاکستان کوئی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں جو دیوالیہ ہوجائے، جاپان،امریکہ اور دبئی دیوالیہ ہوئے لیکن انہوں نے کم بیک کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر