Advertisement

صدیق جان کی گرفتاری، سابق وزیر اعظم عمران خان کا شدید ردعمل

صدیق جان کی گرفتاری، سابق وزیر اعظم عمران خان کا شدید ردعمل

بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا شدید الفاظ میں ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں، اب تو جس کے بارے میں تحریک انصاف سے ہمدردی کا احتمال بھی ہوتا ہے اسے پوری ڈھٹائی سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ عمران ریاض، جمیل فاروقی، صابرشاکر، سمیع ابراہیم، چودھری غلام حسین، معید پیرزادہ، سبھی کو ہدفِ انتقام بنایا گیا جبکہ بول اور اے آر وائے کے مالکان کو بھی نشانہ بنایا گیا اور ارشد شریف کو تو شہید کردیا گیا۔

بول بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان اغوا

بول بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو اسلام آباد میں بول کے دفتر کے باہر سے اغوا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو اچانک 5 سے 6 افراد نے دبوچ لیا، سادہ کپڑوں میں 25 سے 30 افراد بول کے دفتر کے باہر موجود تھے، صدیق جان کو نامعلوم افراد پولیس کی مدد سے اغواء کر کے لے گئے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ صدیق جان کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ رمنا پولیس نے صدیق جان کو گرفتار نہیں کیا، رمنا تھانے سے کوئی بھی ٹیم کسی کو گرفتار کرنے نہیں نکلی۔

پی ایف یو جے کی صدیق جان کی گرفتاری کے خلاف کل احتجاج کی کال

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا عظیم نے کل بول ٹی وی اسلام آباد کے بیرو چیف صدیق جان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔

صدیق جان کی گرفتاری پر سمیع ابراہیم کا ردعمل

بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کی گرفتاری پر سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج مریم نواز کی صدیق جان کے خلاف ٹوئٹ سامنے آئی تھی اور اب صدیق جان کو گرفتار کر لیا گیا، حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن؛ چیئرمین پی سی بی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
کوئٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کر سکیں، احسن اقبال
اگر پی ٹی آئی لڑائی کرنا چاہتی ہے تو ریاست ایکشن کرسکتی ہے، ندیم افضل چن
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version