Advertisement

چاہے کتنی بھی گرفتاریاں ہو جائیں، ہمارے حوصلے اور جذبے بلند رہیں گے، شیخ رشید

شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ چاہے کتنی بھی گرفتاریاں ہو جائیں، ہمارے حوصلے اور جذبے بلند رہیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید نے کہا کہ رات 12 بجے کے بعد راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو بغیر سرچ وارنٹ گرفتار کیا، پولیس 70 سے 80 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کر کے لے گئی، میں حسان نیازی، صدیق جان اور تمام پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاری کی مزمت کرتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پولیس کی جانب سے بے زرر کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں، یہ ظلم ہے بربریت ہے انتہا پسندی ہے، انہوں نے الیکشن سے فراری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف زبردست کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے، ہمارے حوصلے اور جذبے بلند ہیں کل کے جلسے کو تاریخی جلسہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں سے کہوں گا احتیاط برتیں ادہر ادھر ہو جائیں، پاکستان کے لیے عمران خان کے لیے اور ملک کے اثاثوں کے لیے دل و جان کی بازی لگانے کے لیے تیار ہو جائیں۔

Advertisement

ضرور پڑھیں؛ بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان اغوا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version