Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

Now Reading:

غزہ میں انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیویارک میں ایک گرما گرم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ کسی فریق کا نام لیے بغر کہا کہ شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

قبل ازیں فلسطینی پناہ گزینوں کی دیکھ بھال کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا تھا کہ اگر مزید ایندھن نہیں پہنچا تو وہ غزہ کی پٹی میں کل رات سے آپریشن ختم کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کا دو ہفتوں سے زائد عرصے سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ ہفتے کے آخر میں کچھ رسد اس علاقے میں پہنچ گئی لیکن ایندھن کی فراہمی ابھی تک معطل ہے۔

Advertisement

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے حماس پر ایندھن ذخیرہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس سے قبل حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دو یرغمالیوں میں سے ایک نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب کچھ ایک ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا۔

اسرائیل نے غزہ پر اپنی بھاری بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، جس میں اسپتالوں، مساجد اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک تقریبا 5،800 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حماس کے مسلح افراد کی جانب سے اسرائیل پر حملوں میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جنہوں نے سرحد کے قریب آبادیوں پر چھاپے مارے اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر