Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستان کی ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب

Now Reading:

ہندوستان کی ایک اور بھونڈی سازش بے نقاب
ہندوستان

فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کی گریس ویلی ساؤناڑ سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان دو دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں  گھر سے نکلے اور ابھی تک واپس نہیں آئے۔

لوکل انتظامیہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق گمشدہ افراد میں محمد فیض ولد منگٹا (عمر 33 سال)، شیر افضل ولد نور عالم (عمر 26 سال)، صدیق ولد طواسین (عمر 37 سال)، غلام رسول ولد خان ولی (عمر 33 سال) اور سرفراز ولد حافظ اللہ (عمر40 سال) شامل تھے جن کے گھر والوں نے اِن جوانوں کی گمشدگی کی رپورٹ فوری طور پر مقامی پولیس کو درج کروا کر ایف آئی آر کٹوا دی تھی۔

آج دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ہندوستانی اخباروں نے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا اور پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو پکڑنے کا ڈھونگ رچانا شروع کر دیا۔

کچھ دیر بعد ہندوستانی اخباروں اور پروپیگنڈا بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ان پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔

Advertisement

ماضی میں دیکھے جانی والی بھارتی مکاری اور سفاکی دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کے بھارتی قابض افواج نے ان جوانوں کو جو جڑی بوٹیاں اکھٹی کرتے ہُوئے غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے تھے، ان کو شاید مار دیا ہے۔

اب ہندوستانی فوج اور جنونی میڈیا اِن نہتے اور معصوم لوگوں کو دہشت گردی سے جوڑ کر نام نہاد دہشت گردوں کی در اندازی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگانا شروع ہو گیا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا، قطر، انگلینڈ اور دنیا میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان اس وقت پوری دنیا میں منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہا، اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کے مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے اور حالیہ بین الاقوامی جگ ہسائی کو چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

یاد رہے کہ 27 اکتوبر کو قطر نے 8 انڈین نیوی کے آفیسرز کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس سے ہندوستان کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی۔

اِسی ہزیمت کو چھپانے کے لئے ہندوستانی فوج نے ظفر وال سیکٹر میں  بِلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کر کے پاکستان میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔

اِس سے پہلے بھی انڈین انٹیلیجنس ایجنسیز کینیڈا اور انگلینڈ میں سکھوں کو قتل کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں جس سے ہندوستان پوری دنیا میں بدنام ہو چکا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر