Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

Now Reading:

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں مہنگائی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیف ادارہ شماریات نے قیمتوں کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی آئی میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا، ایس پی آئی میں موجودہ اضافہ خراب ہونے والی اشیاء کی وجہ سے ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

چیف ادارہ شماریات کے مطابق آلو، سبزی گھی اور چینی جیسی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوئی۔

نگران وزیر منصوبہ بندی نے صوبائی حکومتوں اور آئی سی ٹی سے قیمتوں سے متعلق بھی پوچھتے ہوئے کہا کہ ہول سیل اور ریٹیل کی قیمتوں کے درمیان فرق پر کونسے اقدامات اٹھائے گئے۔،نگران وزیر

Advertisement

پنجاب، سندھ، کے پی کے صوبائی محکمہ خوراک و صنعت کے نمائندوں نے اس بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بھاری جرمانے چھاپوں کے زریعے قیمتوں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا گیا، انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے خراب ہونے والی اشیاء کی فراہمی کے مسائل ہیں، کئی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ زیادہ اہم ہو گیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر