Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج میں خواتین اہلکار اپنے ہی آفیسرز سے غیرمحفوظ

Now Reading:

بھارتی فوج میں خواتین اہلکار اپنے ہی آفیسرز سے غیرمحفوظ
بھارتی فوج میں خواتین اہلکار اپنے ہی آفیسرز سے غیرمحفوظ

بھارتی فوج میں خواتین اہلکار اپنے ہی آفیسرز سے غیرمحفوظ

بھارتی فوج میں خواتین آفیسرز کے ساتھ جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ کا تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کے افسران کا غیر اخلاقی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے جب کہ 123 خاتون اہلکاروں نے جنسی ہراسگی کی شکایات درج کروائیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک بھارتی خاتون افسر لیفٹیننٹ کرنل گوری مشرا نے ساتھی افسر لیفٹیننٹ کرنل دیویش مکھرجی کے خلاف ریپ کا سنگین الزام لگایا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی نا اہلی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

خاتون افسر نے بتایا کہ ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی گئیں اور پھر بلیک میل کیا گیا ہے جب کہ گذشتہ 3 سال میں 123 خاتون اہلکاروں نے جنسی ہراسگی کی شکایات درج کروائی ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی فوج ملک کے لیے بدنامی کا باعث بنتی جارہی ہے۔

اکنامک ٹائمزکے مطابق اگست 2019 میں ایک میجر جنرل کو اپنی ساتھی خاتون افسر پر جنسی ہراسانی پر فوج سے خارج کردیا تھا۔

Advertisement

ایشیاء ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق 2006- 2009 کے درمیان جنسی ہراسگی کا شکار خاتون آفیسرز نے خودکشی کی تھی، دسمبر 2016 میں جنسی ہراسگی کا شکار میجر انیتا کماری نے بھی گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2007 سے اب تک 1243 بھارتی فوجی خاتون اہلکار جنسی زیادتیوں کا شکار ہوچکی ہیں، 2014 میں حاضر سروس کرنل اجیت کمار کی اہلیہ نے بریگیڈیئر جے سنگھ کے خلاف جنسی بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کے بیرونی ممالک میں جنسی استحصال اور بد اخلاقی کے قصے بھی ڈھکے چھپے نہیں، کانگو میں امن مشن پر مامور بھارتی فوجی جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے ہیں

علاوہ ازیں 3 بھارتی پیس کیپرز کو جنوبی افریقہ میں خاتون پر زیادتی کے الزام میں جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر