Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے، شرجیل میمن

Now Reading:

آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے، شرجیل میمن
شرجیل میمن

آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے، شرجیل میمن

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے، ایم کیوایم سے اسپیکر کو ووٹ دینےکاکہا ہے، ایک جماعت نے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کافیصلہ کیاہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ امدادروکنےکیلئےخط لکھنا24کروڑعوام پر حملہ کرناہے، بانی پی ٹی آئی خودکش بمباربن کر24کروڑعوام پر حملہ کریں گے، مجھےعلم ہے انکےآئی ایم ایف کوخط لکھنےسےکچھ نہیں ہونےوالا۔

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ خدانخواستہ انکےخط پرکچھ ہواتولاکھوں لوگ بیروزگارہوجائیں گے، کیا پاکستان کا کوئی باشندہ ملک کے نقصان کا سوچ بھی سکتا ہے؟ آئی ایم ایف کو خط لکھنا 9 مئی سے زیادہ بڑا ہے.

شرجیل میمن نے کہا کہ خط کا مطلب کہ ہمیں زبردستی مینڈیٹ دیا جائے، وہ کہناچاہتےہیں کہ ہمارےاندرونی مسائل میں دخل اندازی کریں، پیپلزپارٹی نےکبھی نہیں کہاشہیدبھٹوکیس کےفیصلےتک امدادبندکی جائے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،  5سے6 ماہ ہوئے ہیں بانی پی ٹی آئی کو جیل گئے، آصف زرداری نے 11 سال جیل میں گزارے پھربھی ایسی بات نہیں کی، یہ جماعت کہتی تھی کہ بیرونی مداخلت نا منظور۔

رہنما پی پی نے کہا کہ عوام کا قرض پیپلز پارٹی کے کاندھوں پر ہے، ہم افہام و تفہیم سے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یہ ہمارے حریف ضرور ہیں مگر دشمن نہیں ہیں،  آئی ایم ایف کو خط لکھنے کامقصد انکو اقتدار ملے، اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔

شرجیل میمن مزید کہا کہ اسوقت ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے، پیپلزپارٹی کو سندھ اسمبلی میں 2تہائی اکثریت حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر