Advertisement

آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ سن رائزز حیدرآباد نے بنا ڈالا

آئی پی ایل کی ٹیم سن رائزز حیدرآباد نے لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل 2024 کے میچ میں سن رائزز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کے خلاف لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے سن رائزز حیدرآباد کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سن رائزز حیدرآباد نے چوکے اور چھکوں کی برسات کر کے ممبئی انڈیینز کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنا لیے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور نے پونے وارئیرز کے خلاف بنایا تھا۔ بنگلور نے 5 وکٹوں پر 263 رنز بنائے تھے۔

Advertisement

لیگ کی تاریخ کے اس سب سے بڑے مجموعے میں کسی بیٹسمین نے سنچری نہیں بنائی، ٹریوس ہیڈ 24 گیندوں پر 62، ابھیشیک شرما 23 پر 63 اور ایڈن مارکرم نے 28 پر 42 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے جارحانہ کھیل کے ماہر ہینرک کلاسن نے صرف 34 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابل شکست دھواں دھار اننگ کھیلی۔

اس اننگ میں سن رائزز حیدرآباد کی جانب سے مجموعی طور پر 18 چھکے اور 19 چوکے لگے۔

سن رائزز حیدرآباد کی اننگز میں مجموعی طور پر 18 چھکے اور 19 چوکے لگے، یعنی صرف 37 گیندوں پر سن رائزز حیدرآباد نے باؤنڈریز کی مدد سے 184 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کے بیٹسمینوں نے بھی بہترین کوشش کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر اسکور 246 تک پہنچا دیا اور صرف 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مجموعی طور پر اس میچ میں 523 رنز بنائے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول منظر عام پر آگیا
محمد عامر کی ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کی خواہش
اذلان شاہ کپ: پاکستان ٹیم کی ناقابل شکست کارکردگی برقرار
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا 
دورہ آئرلینڈ وانگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
نازک حصے پر گیند لگنے سے کھلاڑی جان کی بازی ہارگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version