Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’وزیراعلی کے پی باہرڈائیلاگ مارتے ہیں اوراندر وزیراعظم کے پاؤں پڑجاتے ہیں‘‘

Now Reading:

’’وزیراعلی کے پی باہرڈائیلاگ مارتے ہیں اوراندر وزیراعظم کے پاؤں پڑجاتے ہیں‘‘
فیصل کریم کنڈی

’’وزیراعلی کے پی باہرڈائیلاگ مارتے ہیں اوراندر وزیراعظم کے پاؤں پڑجاتے ہیں‘‘

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے پی باہرڈائیلاگ مارتے ہیں اوراندر وزیراعظم کے پاؤں پڑجاتے ہیں۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد قائد ایوان کا عمل مکمل ہوا۔  سینیٹ کے اںتخابات دو اپریل کو ہونگے۔ سینیٹ انتخابات کے بعد سیاسی عمل مکمل ہو جائے گی۔ عوامی کی خدمت کا کام شروع ہو جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ مشکل وقت ہے عوام کو بھی دیکھا جائے۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما پارلیمانی بالادستی کا شورمچاتے ہیں۔ پورے ملک میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف لے لیے سوائے کے پی کے۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کے پی اسمبلی اجلاس بلانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے جا رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں پانچ سیٹیں جیتیں گی۔ کے پی اسمبلی میں منی بجٹ بھی پیش نہیں ہو رہا۔ اگر آج سپیکرکے پی اسمبلی میں حلف نہیں لیتے تو پھر دیگر صوبوں میں گلہ نہ کریں۔ وزیراعلی کے پی کا اندراورانداز ہوتا ہے باہر اور ہوتا ہے۔ وزیراعلی کے پی کے باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں اور اندر وزیراعظم کے پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہماری سرزمین پاکستان دشمن فورسز استعمال کریں۔ ہمیں بیانات سے آگے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے ہمیشہ پاکستان دشمن کے حق میں آواز اٹھائی۔ سائفر میں کہتے ہیں وہاں جاکرکے ہمیں اسٹیبلشمنٹ اور یہاں کہتے ہیں انہوں نے نکالا۔ آج سابقہ پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں۔ ان لوگوں کے اپنے بیانات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

Advertisement

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان لوگوں نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ الیکشن میں سیاسی جماعتوں پر تحفظات ضرور ہیں۔ ہمارے پاس فورم ہیں تحفظات ہیں تو وہاں رجوع کریں۔ ہمیں قانون سازی سے چور راستے بند کرنے ہوں گے۔ اکٹھے بیٹھ کر چور دروازے بند کرنے ہوں گے۔ مولانا صاحب کہتے ہیں کہ میرے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا فضل الرحمان جن کیساتھ بیٹھے ہیں ان سے مانگیں کے میری سیٹیں واپس دیں۔

انھوں نے کہا کہ آنے والے سینیٹ الیکشن میں حکومت اتحاد کامیاب ہوگا۔ کے پی وزیراعلی نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیا۔ کے پی وزیراعلی آپکے رشوت مانگنے پر تو پھر اینٹوں کا ٹرک لانا ہوگا۔ جب عہدے پر ہوں تو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئیے۔ اس بیان کے بعد کل کو کسی نے یہ ایکٹ کردیا تو کس کیخلاف انکوائری ہوگی۔ کوئی رشوت مانگے تو ادارے ہیں ان سے رابطہ کیا جائے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آج تک گنڈاپور کو یقین نہیں آرہا کہ وہ وزیراعلیٰ بن چکے ہیں۔ ہم صوبوں اور مرکز میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ سابقہ فاٹا میں سو ارب کی زبان دی تھی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں کل بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ ہماری فورسز کے پی میں قربانیاں دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر