Advertisement

ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں، میتھیو ملر

ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں، میتھیو ملر

ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں، میتھیو ملر

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں۔

حال ہی میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کی جس میں کالعدم داعش کے خطرات کے حوالے سے ان سے سوالات پوچھے گئے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کیا کارروائی کر رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا ’’ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں‘‘۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہتے ہیں ’’دہشت گرد گروہوں کو فروری 2022 میں صدر کے حکم پر نشانہ بنایا، کالعدم داعش کے رہنما حاجی عبداللہ پرکامیاب فضائی حملہ کیا گیا جب کہ کابل میں کارروائی کے دوران القاعدہ کا امیر بھی مارا گیا‘‘۔

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردانہ حملے روکنے کے لیے کام جاری رکھے گا، طالبان عالمی برادری سے اپنے تمام  وعدوں کو پورا کرے، طالبان دہشت گردوں کو کوئی محفوظ جگہ نہ دیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف چوکس رہیں گے جب کہ امریکہ چاہتا ہے کہ افغانستان دوبارہ دہشت گردی کے لیےاستعمال نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور افغان طالبان دہشت گردوں کومحفوظ پناہ گاہیں نہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version