Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

2024 دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

Now Reading:

2024 دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
اقوام متحدہ

2024 دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے خبردار  کیا ہے کہ  سال 2024  دنیا کی تاریخ کا گرم ترین سال ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے ناکافی اقدامات کی وجہ سے 2024  گرم ترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایم او ) نے ’ اسٹیٹ  آف دی گلوبل کلائمیٹ‘ کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023 میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج، زمینی اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر رہا اور  گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تاریخی اضافہ  دیکھا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ  مارچ 2023 سے فروری 2024 کے درمیانی عرصے میں پیرس ایگریمنٹ  کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اوسط  اضافے کا طے شدہ ہدف  1.5  ڈگری سیلسیئس حاصل نہیں کیا جاسکا۔

Advertisement

اس عرصے کے دوران عالمی درجہ حرارت میں 1.56 ڈگری سیلسیئس کی شرح سے اضافہ ہوا۔

اس رپورٹ سے متعلق  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کہا ہے کہ گلوبل کلائمیٹ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور فوسل فیول  کے مستقل استعمال سے پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی موسمیاتی تغیرات سے متعلق تشویش میں بے پناہ اضافہ کررہی ہے۔

رپورٹ شایع کرنے والے ادارے ڈبلیو ایم او کے سربراہ  کا کہنا ہے کہ ایل نینو ایونٹ کے بعد کا سال عام طور پر معمول سے زیادہ گرم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم 2024 کے گرم ترین سال ہونے کی پیش گوئی نہیں کرسکتے تاہم اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ رواں سال گرمی کی شدت 2023 کا ریکارڈ توڑ دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر