Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان

Now Reading:

بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان
بجلی

صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 ارب ڈالرکے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے مشن میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان اگلے ہفتے کے اوائل میں اسٹاف کی سطح پر معائدے کا امکان ہے۔ حکومت نے بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی، بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیدیا، حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی اور معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اورمارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔  مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر