Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کے فسطائی راج میں جمہوریت کا قتل، مخالفین کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال

Now Reading:

مودی کے فسطائی راج میں جمہوریت کا قتل، مخالفین کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال
مودی سرکار

مودی کے فسطائی راج میں جمہوریت کا قتل، مخالفین کیخلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال

مودی کے فسطائی راج میں جمہوریت کا قتل، انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی عام انتخابات سے قبل سیاسی مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی۔ 

نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو کالا دھن سفید کرنے کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق وزیراعلی نئی دہلی کو شراب پالیسی سے منسلک کالا دھن سفید کرنے کے معاملے میں پکڑا گیا۔

اروند کیجریوال بھارتی تاریخ میں پہلے وزیراعلی ہیں جنہیں کریمنل کیس میں گرفتار کیا گیا۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری پرعام آدمی پارٹی نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔

بھارتی سپریم کورٹ وزیراعلی نئی دہلی کی گرفتاری کے معاملے پر عام آدمی پارٹی کی درخواست کی آج سماعت کرے گی۔ عام آدمی پارٹی نے اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کو بھی ہڑتال اور احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی۔

مودی سرکار کے ایما پرعام آدمی پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں کو پہلے ہی جیل میں ڈالا جا چکا ہے۔ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش گاہ کی تلاش، وزیراعلی دہلی اوران کے اہلخانہ کے فون بھی ضبط کرلیے گئے۔

Advertisement

پولیس نے نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی اورکانگریس پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے  اروند کیجریوال کی حمایت کے اعلانات ہونے لگے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی طاقت کی ہوس میں مبتلا ہو کر بوکھلا چکی ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی آج اروند کیجریوال کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 242 افراد ہلاک
معزول بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے اہم وزیر کی لندن میں جائیدادیں ضبط
جنگ کے بڑھتے امکانات، ایران نے امریکا کو بڑی دھمکی دے ڈالی
جنوبی افریقہ میں شدید برفباری اور سیلاب سے 49 افراد ہلاک، مکانات تباہ
آزاد فلسطینی ریاست امریکی پالیسی میں شامل نہیں، عرب ممالک اپنے پاس بنالیں، امریکا
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خطرہ شدت اختیار کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر