Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا، سڈنی شاپنگ مال میں چاقو بردار حملہ آور نے 6 افراد کو ہلاک کر دیا

Now Reading:

آسٹریلیا، سڈنی شاپنگ مال میں چاقو بردار حملہ آور نے 6 افراد کو ہلاک کر دیا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک شاپنگ مال میں چاقو بردار حملہ آور نے 6 افراد کو چاقو کے وار سے ہلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ویسٹ فیلڈ بونڈی جنکشن مال کمپلیکس میں پیش آیا جہاں سہ پہر خریداروں سے بھرا ہوا تھا، حملہ آور کو بعد میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے ترجمان نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایک آخری شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ حملہ آور کو ایک سینئر پولیس اہلکار نے موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر اس کا مقصد واضح نہیں ہوسکا لیکن اس مرحلے پر دہشت گردی سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس کے ترجمان نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سڈنی کے مختلف اسپتالوں میں 8 مریضوں کو لے جایا گیا جن میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے جسے شہر کے چلڈرن اسپتال لے جایا گیا۔

Advertisement

مقامی میڈیا کی جانب سے نشر کی جانے والی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی رگبی لیگ کی جرسی پہنے ایک شخص بڑے چاقو کے ساتھ شاپنگ سینٹر کے ارد گرد دوڑ رہا ہے اور زخمی افراد فرش پر بے جان پڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر