الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 09 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 09 کوہلو میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار نواب جنگیز مری کے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، الیکشن کمیشن نے حلقے کے چار پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا۔
پیپلز پارٹی کے امیدوارمیرنصیب اللہ مری نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا، کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ایڈوکیٹ کامران مرتضیٰ اور ایڈوکیٹ لیاقت ترین نے کی۔
الیکشن کمیشن نے ایک ہفتے کے ورکنگ ڈے میں دوبارہ پولنگ کراچنے اورحلقہ پی بی 09 کے ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرنے کا بھی حکم دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News