Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

Now Reading:

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
پی آئی اے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے تعاون سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھریٹ امیج ریکگنیشن کمپیوٹر بیسڈ ٹریننگ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے سیکیورٹی اینڈ جسٹس کے سربراہ ڈاکٹر جو وائٹل نے بطور اعزازی مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان کسٹمز کے (ڈی ڈی جی) (این این ڈی اے) اور سی او او/ایئرپورٹ منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بھی شریک تھے۔

ایکس رے اسکریننگ کمپیوٹربیسڈٹریننگ (سی بی ٹی) آڈیٹر کورس میں ایویشن سیکیورٹی ریگولیٹری افسران اور انسپکٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان کسٹمز، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز اور کارساز کے نمائندوں کی بھی تربیتی پروگرام میں شریک تھے۔

(یو کے-ڈی ایف ٹی) نے ایکس رے اسکریننگ سرٹیفیکیشن آڈیٹرز کے لیے ضروری آلات اور تربیت فراہم کی۔ جدید ترین ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سپورٹ سے شرکاء کی اسکریننگ کی صلاحیتوں اور ہوابازی میں سیفٹی سٹینڈرڈز کا معیار بلند ہوگا۔

Advertisement

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان یہ مشترکہ کوشش دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری اور باہمی احترام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر