Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی سمیت سندھ، پنجاب، کےپی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کاشیڈول جاری

Now Reading:

قومی اسمبلی سمیت سندھ، پنجاب، کےپی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کاشیڈول جاری
الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی سمیت سندھ، پنجاب، کےپی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کاشیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت سندھ، پنجاب، خیبرپختون خوا اوربلوچستان اسمبلی کی نشستوں کاشیڈول جاری کر دیا۔

ضمنی انتخابات کے پُرامن انعقاد کی کوششوں کےلیے وزارت داخلہ، دفاع اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطوں کے بعد  الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا۔ کے پی اسمبلی کی 2، سندھ کی 1 اور بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستوں پرضمنی انتخابات ہونگے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ ضمنی انتخابات میں 239 امیدواران حصہ لے رہے ہیں، قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 50 امیدوارمد مقابل ہیں، این اے 207 پر آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ کامیاب ہوئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی اسمبلی کی خالی نشستوں پر 23 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب میں 154 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 دادو پر امیدوار زبیر احمد جونیجو بلا مقابلہ کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Advertisement

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ضروری الیکشن میٹریل صوبائی الیکشن کمشنرز کو مہیا کر دیا ہے، ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر