Advertisement

بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر کم از کم ایک سال قید کی سزا مقرر

مصر کی حکومت نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے   پر قید کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  مصر کی حکومت نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے  کی پابندی عائد کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

مصر کی کابینہ نے  قانون سازی کرکے شادی بیاہ، طلاق، خلع، فسخ نکاح، شادی کی اہلیت، متولی، نان نفقہ، پرورش اور منگنی کے نئے قواعد و ضوابط مقرر  کیے ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق  بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے  شخص کو ایک سال قید اور جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں دی جائیں‌ گی۔

نئے قانون کے  مسودے میں لکھا گیا ہے کہ منگنی کے بعد نکاح سے انکار اور دونوں میں سے کسی ایک کی وفات کی صورت میں حق مہر کی مقرر کردہ رقم واپس کردی جائے گی۔

Advertisement

اگر کوئی شخص دوسری شادی کرے گا تو نکاح کے وقت  اسے پہلی بیوی کی طرف سے دوسری شادی کا اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا۔

نئے قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  اگر نکاح خواں نے شادی مخفی ہونے کے باوجود نکاح پڑھایا تو اُس کو بھی قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

قانون کے مطابق   مادی یا معنوی نقصان پہنچنے کی صورت میں عورت کو طلاق یا خلع لینے کا حق حاصل ہوگا۔

نئے قانون میں  شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم سے کم عمر 18 سال ہوگی، اس سے کم عمر افراد کی شادی کرانے والے افراد کو ایک سال قید اور پچاس سے دو لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

نئے قانون کی ایک قابل ذکر بات یہ ہے  مصر میں پیدا ہونے والے ہر بچے کا نسب ماں سے منسوب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کھیل کو دیکھنا خوشی کا باعث بنتا ہے، تحقیق
چین میں کان کو منفرد انداز دینے کا رجحان اپنے عروج پر
ان جاپانی رائس بال کی وجہ شہرت جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version