Advertisement

پاکستان سےحج آپریشن 2019کاآغاز،پہلی حج فلائٹ مدینہ کیلئےروانہ

پاکستان سے حج آپریشن 2019 کا آغازہوگیا۔ حج کی ادائیگی کے لیےعازمین کی حجاز مقدس روانگی شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلی حج پرواز لاہور ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔ نجی ایئرلائن کی پرواز 214 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی ہے۔

وزیر مذہبی امور پنجاب سیدسعیدالحسن نے عازمین حج کو رخصت کیا۔حج ڈائریکٹر ریحان عباس بھی لاہور ایئرپورٹ پر موجود رہے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نےعازمین کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، عازمین کو الوداع کہنے آنا میری خوش قسمتی ہے، انہیں حج کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عازمین حج پاکستان کو اپنی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں۔

سید سعید الحسن نے اس موقع پر سعودی حکومت کا بہترین انتظامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement

 سیدسعید الحسن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت تمام عازمین کو ہر قسم کی سہولت مہیا کرے گی۔

دوسری جانب سرکاری اسکیم کے تحت کل سے حج آپریشن کا آغاز ہوگا جب کہ حجاج کی واپسی 17 اگست سے شروع ہوگی اور پوسٹ حج آپریشن 14 ستمبر تک مکمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version