Advertisement

عمران خان کے دل میں میڈیا کے لوگوں کا درد ہے،فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کراچی پر یس کلب کے عہدیداران سے ملا قات کے بعد میڈیا سے گفتگوکر تے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں میڈیا کے لوگوں کا درد ہے، کراچی کے صحافیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے۔

فردوس عا شق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے بارے میں یہ تاثر غلط ہے کہ ہم میڈیا کی آزادی سلب کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگائی، میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے کراچی آئی ہوں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ میڈیا کو کوڈ آف کنڈکٹ حکومت نے نہیں بلکہ صحافیوں نے خود بنایا، کراچی پریس کلب کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں، صحافیوں کو ہمیں سپورٹ کرنا ہے یہ ہماری زمہ داری ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آج پاکستان کو دہشت گرد کے بجائے پر امن ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، 25 جولائی کو اپوزیشن یوم احتجاج کے طور پر اور حکومت یوم احتساب کے طور پر منائے گی، کراچی معاشی حب ہے اور آپ پورے پاکستان کا مقدمہ یہاں بیٹھ کر لڑ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version