Advertisement

وزیراعظم اورامریکی صدرپاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کرینگے

وزیراعظم عمران خان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہائوس واشنگٹن میں مختلف شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مذاکرات کریں گے۔

شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے اور انہیں وائٹ ہاؤس کا دورہ کرائیں گے، اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہو گی

دو نو ں رہنمائو ں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون میں اضافے اور جنوبی ایشیا میں عموماً اور افغانستان میں خصوصا قیام امن کیلئے ملکر کام کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم امریکا کے دورے کے دوران امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیواورایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،امریکی ٹی وی کوانٹرویودیں گے اورامریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے  بھی خطاب کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون بڑھانے، قیام امن کو یقینی بنانے اور معاشی استحکام پیدا کرنے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version