Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرسلامتی کونسل اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں، وزیر اعظم

Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں، 50 سال میں پہلی بار دنیا کے بڑے سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا عزم کیا گیا، سیکیورٹی کونسل کا اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ 

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا جس کے دوران کونسل کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی گئی تھی۔ سلامتی کونسل اجلاس میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل نمائندے شریک ہوئے تھے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد چینی مندوب نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، بھارتی آئینی ترامیم سے خطے میں تناؤ پیدا ہوگا۔

دوسری جا نب کشمیر سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس اسلام آبادمیں جاری ہے، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں اس کے علاوہ کمیٹی اجلاس میں اٹارنی جنرل، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں آزادکشمیر کے صدر مسعود خان, وزیراعظم راجہ فاروق حیدراور گلگت بلتستان کے گورنر ، چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی سید فخر امام اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پچاس سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں بحث اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگوجاری ہے اس کے علاوہ وزیر خارجہ شرکاء کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال اور پاکستان کی سفارتی کوششوں و سلامتی کونسل اجلاس پر اعتماد میں لیں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version