Advertisement

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری سمیت 8 رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج

Uzma Bukhari

لا ہو ر میں احتساب عدالت کے با ہر گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پیشی پر کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہو ئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ن لیگ کے 150نامعلوم کارکن بھی ایف آئی آر میں شامل ہیں، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نقض امن کا خدشہ پیدا کرنے، کار سرکار میں مداخلت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اہلکاروں پر تشدد سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا  کہ پولیس اہلکار نے ان سے بدتمیزی کی اور دھکا دیا جس پر انہوں نے اسے تھپڑ مارا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں احتساب عدالت لاہور جارہی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے مجھے زبردستی روکا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولیس اہلکار کو تھپڑ میرے ساتھ تضحیک آمیز حرکت کی وجہ سے مارا۔

Advertisement

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پولیس کی جانب سے لیگی ورکرز پر تشدد قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز لاہور کی احتساب عدالت میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جب کہ رہنماوں اور کارکنوں کو عدالت کے قریب ٓانے سے روکنے کیلئے پولیس کا حصار اور روکاوٹیں لگائی گئی تھیں۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے پولیس اہل کار کو تھپڑ بھی مارا، جب کہ کارکنوں اور اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ بعد ازاں عظمیٰ بخاری احتساب عدالت پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version