پورے خطے سے ایک ہی آواز اٹھے گی، کشمیر بنے گا پاکستان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں ایک ہی آواز اٹھے گی،کشمیر بنے گا پاکستان،
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، سلامتی کمیٹی نے بھارت کے غیرقانونی اقدام کی شدید مذمت کی، بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کردیے گئے ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی طویل جدوجہد ہے اس میں بھی اتارچڑھاؤ آئے ہیں لیکن مودی کے ایک فیصلے نے کشمیری قوم اورحریت رہنماکو ایک کردیا ہے، محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ کابیان اٹھا کر دیکھ لیں ایک واقعے نے سب کو یکجا کردیا ہے، بھارت نے مزید9لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں تعینات کردی، بھارت کو چیلنج کرتا ہے حالات معمول کے مطابق ہیں تو کرفیو ہٹاؤ، بھارت میں ایک قانونی جنگ چھڑچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا پڑھا لکھا طبقہ متنازع اقدام کے خلاف بات کررہاہے، تاریخ گواہی دے گی بھارت کافیصلہ بہت بڑی حماقت تھی ، بھارتی اقدام سے مسئلہ کشمیردنیا کے سامنے آچکا ہے، بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی مسئلہ کشمیردنیا کی نظر سے اوجھل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے سفارتی مدد طلب کریں گے، 14 اگست کو پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی،بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس بلانے کا مقصد یکجہتی، یکسوئی کا پیغام دینا ہے، کشمیر کے نہتے لوگوں کو پیغام جائے کہ وہ تنہا نہیں، پاکستان کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھااور آج بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

