Advertisement

وزیراعظم عمران خان لاہور کا دورہ کریں گے

Imran Khan

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے۔ 

وزیر اعظم ملتان روڈ پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغازکریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے دورے کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30 جون کو تحریک انصاف پنجاب کی قیادت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے سیاسی امور پر وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر جنوبی پنجاب ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ طاہر بشیر چیمہ اور اکرم چوہدری بھی شریک تھے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال اور جنوبی پنجاب کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ رواں سال یکم مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version